اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tral Eid Arrangement Reviewed ترال میں عید الاضحیٰ، عرس شاہ ہمدان کے لیے انتظات کا لیا گیا جائزہ - اے ڈی سی ترال جائزہ میٹنگ

سب ضلع ترال میں انتظامیہ نے عید الاضحیٰ اور اس سے قبل عرس شاہ ہمدان (رحمۃ اللہ علیہ) سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ Eid URS Arrangements Reviewed in Tral

ترال میں عید الاضحی، عرس شاہ ہمدان کے لیے انتظات کا لیا گیا جائزہ
ترال میں عید الاضحی، عرس شاہ ہمدان کے لیے انتظات کا لیا گیا جائزہ

By

Published : Jun 13, 2023, 4:50 PM IST

ترال میں عید الاضحی، عرس شاہ ہمدان کے لیے انتظات کا لیا گیا جائزہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) :عید الاضحی اور اس سے قبل عرس شاہ ہمدان رحمۃ اللہ علیہ کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال سب ضلع انتظامیہ نے ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا جس کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد یحییٰ نقاش نے کی۔ میٹنگ میں تمام محکموں کے سیکٹورل افسران نے شمولیت کی۔ اس موقع پر آنے والے متبرک ایام کے دوران ٹریفک کی بلا خلل آوا جاہی کو یقینی بنائے جانے، بجلی، پانی اور دیگر لازمی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنانے کے علاوہ قربانی کی کھالوں کو ٹھکانے لگانے کے مناسب اقدامات تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی ترال نے افسران پر زور دیا کہ وہ تندہی کے ساتھ کام انجام دیں تاکہ عوام کو بنیادی سطح پر راحت محسوس ہو سکے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ عرس شاہ ہمدان رحمہ اللہ تعالیٰ اور عید قربان سے قبل مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مناسب کارروائی انجام دی جا سکے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ ’’آج کی میٹنگ کے انعقاد کا مقصد یہی تھا کہ آنے والے متبرک ایام میں عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے لیے انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں عوامی سطح پر مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔‘‘

اے ڈی سی ترال نے عوام الناس کو شاہ ہمدان کے عرس مبارک اور عید الضحیٰ کی پیشگی مبارک باد دیتے ہوئے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم عوام کو بھی چاہئے کہ وہ اس ضمن میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ذمہ دار شہری کا ثبوت دیکر اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات کو بھی صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:Arrangements For SSB Exam:ترال :ایس ایس بی امتحانات کے لیے تیاریوں کا جائزہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details