ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں واقع تکشیلا انسٹی ٹیوٹ ترال میں تعلیمی کانفرنس اور کریئر کاؤنسلنگ کم فیلیسیٹیشن پروگرام منعقد ہوا جس میں طلباء و سرپرستوں نے شرکت کی۔ ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بطور مہمان خصوصی اس پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ چیئرمین سٹیزن کونسل ترال فاروق و دیگر معززین بھی موجود تھے۔
Conference at Takshila Institute Tral تکشیلا انسٹی ٹیوٹ میں تعلیمی کانفرنس - چیئرمین سٹیزن کونسل ترال فاروق
ترال میں واقع تشکیلا انسٹی ٹیوٹ میں ایک تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا و سرپرستوں نے شرکت کی۔ Conference at Takshila Institute Tral
اس پروگرام کے دوران طلباء کو جدید ترین تعلیمی مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جب کہ کچھ طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ اسکالرشپ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ترال میں اس طرح کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس سے خاص طور پر طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے گھر کی دہلیز پر مواقع فراہم ہوں گے۔ Conference at Takshila Institute Tral
یہ بھی پڑھیں : NC Workers Convention in Tral ترال میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر ورکرز کا اجلاس