ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں ایک تعلیمی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تعلیمی کانفرنس سینٹرل اسکول ترال میں منعقد کیا گیا۔ جس میں علاقہ ترال کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کے چیئرمین محمد امین خان کے علاوہ فورم کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
ترال کے سینٹرل اسکول میں ایجوکیشن کانفرنس منعقد تقریب کے دوران نئی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بحث و مباحثہ کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں میں بہتر سہولیات کے حوالے سے غورو فکر کیا گیا۔ تقریب کے دوران زیڈ ای او ترال ڈاکٹر جی ایم بٹ کو الوداعی پارٹی بھی دی گئی۔
ایجوکیشن کانفرنس میں دیگر لوگوں کے علاوہ جموں وکشمیر ٹیچرس فورم کے صوبائی صدر شوکت علی بیگ، سابق صدر محمد افضل بٹ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری محمد امین بٹ، حاجی منظور احمد راتھر اور محمد اشرف خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Organization of Education Conference اونتی پورہ میں یک روزہ ایجوکیشن کانفرنس کا اہتمام
وہیں اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے چیئرمین محمد امین خان نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں کووڈ سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے شعبہ تعلیم کو بہت نقصان پہنچا ہے اور ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس نقصان کی بھرپائی کر سکیں۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم بڑھانے کے لیے وہ کوشاں ہے اور عوام کو بھی اپنا تعاون اس ضمن میں پیش کرنا ہوگا۔