اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ڈی، بی جے پی کی شاخ بنی ہوئی ہے، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر حالت یہاں ٹھیک ہوتے تو وہ زمینی سطح پر نظر آتے۔ لوگ بات نہیں کرسکتے ہیں، صحافی کام نہیں کرپاتے اور جیلیں نوجوانوں سے بھری پڑی ہیں۔

Mehbooba mUfti
محبوبہ مفتی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 6:17 PM IST

ای ڈی بی جے پی کی شاخ بنی ہوئی ہے، محبوبہ مفتی

پلوامہ:پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے ڈانگرپورہ میں ایک نجی تقریب میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ پی ڈی پی صدر نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں اور پارٹی کو سبھی آنے والے انتخابات میں کامیابی دلانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا گزشتہ میونسپل اور پنچایتی انتحابات میں پارٹی نے حصہ نہیں لیا تھا جس کی وجہ سے بی جے پی سے وابستہ افراد نے انتخابات میں جیت درج کرلی، لیکن اب پارٹی سبھی انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی درج کرکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کام کرے گی جس کے لئے انہیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ضروری ہے۔


ای ڈی کی جانب سے لال سنگھ کی گرفتاری کے سوال کے جواب میں محبوبہ نے کہا کہ ای ڈی بی جے پی کی شاخ بنی ہوئی ہے اور جو بھی بی جے پی کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور جب وہ لوگ بی جے پی شامل ہوتے تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہوگئے ہے، تو وہ زمینی سطح پر نظر آنے چاہیے، پہلے سکیورٹی فورسز عارضی خیموں میں رہتے تھے، لیکن اب کنکریٹ تعمیر کئے گئے ہیں۔ ملک کی جیلوں میں کشمیر نوجوان قید ہے۔ اور اگر حالات ٹھیک ہے تو کشمیر کے لوگوں سے ڈراتے کیوں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details