پلوامہ:جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کو منشیات سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پلوامہ پولیس نے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پلوامہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سبدار احمد لون ولد شریف احمد لون ساکنہ اریگم پلوامہ منشیات فروشی میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں منشیات کو ذخیرہ کر رکھا ہے۔ Pulwama Police Arrested Drug Peddler
پلوامہ پولیس نے اریگم علاقے میں، خفیہ اطلاع کے مطابق، رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ پولیس بیان کے مطابق گھر کی تلاشی کے دوران پولیس پارٹی نے موقع سے 4 کلو بھنگ کے پتے اور 180 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 379/2022 U/S 8/20 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ Drug Peddler Arrested in South Kashmir