اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Awantipora اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار - ریسی پورہ

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوشش کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Awantipora

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 11, 2022, 8:59 PM IST

اونتی پورہ: پنزگام کراسنگ پر قائم پولیس چوکی ریسی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ جس کی شناخت حبیب اللہ شاہ ولد ولی محمد شاہ ساکن استان پورہ پنزگام کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 04 کلو فکی برآمد کی گئی ہے اور اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Awantipora Police Arreted Drug Pedlar

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 199/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details