اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: منشیات فروش گرفتار - منشیات فروشوں کے خلاف مہم

منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اونتی پورہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو چار کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

اونتی پورہ: منشیات فروش گرفتار
اونتی پورہ: منشیات فروش گرفتار

By

Published : Oct 17, 2020, 12:48 PM IST

جنوبی کشمیر میں اونتی پورہ پولیس نے پنزگام، اونتی پورہ کے نزدیک ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا، تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چار کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔

ضبط کیے گئے چرس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے مذکورہ منشیات فروش کی شناخت گلزار احمد بٹ ساکن لدر مڈ کے طور پر کی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 148/2020 درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کی ہے جس کی عوامی حلقوں میں کافی ستائش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details