منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے آج اونتی پورہ پولیس نے دہوتو کراسننگ اونتی پورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا پولیس کو اونتی پورہ کراسننگ کے نزدیک ایک شخص کی نقل و حرکت پر شک ہوا اور جون ہی مذکورہ شخص کی تلاشی لی گئی تو اسکے قبضے سے نو کلو گرام چرس برآمد ہوئی جسکے بعد اسکو فوری طور پر حراست میں لیا گیا۔