اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug De-Addiction Awareness Camp in Pulwama: منشیات کے مضر اثرات پر پلوامہ میں پروگرام منعقد

ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں منشیات کے مضر اثرات پر منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام کے دوران Drug De-Addiction Awareness Camp in Pulwamaمقررین نے کشمیر میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار Kashmir Drug Menaceکرتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال اور اسکے کاروبار کو روکنے کی ذمہ داری سماج کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔

Drug De-Addiction Awareness Camp in Pulwama: منشیات کے مضر اثرات پر پلوامہ میں پروگرام منعقد
Drug De-Addiction Awareness Camp in Pulwama: منشیات کے مضر اثرات پر پلوامہ میں پروگرام منعقد

By

Published : Mar 28, 2022, 8:08 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے سے محکمہ صحت کی جانب سے منشیات کے مضر استعمال سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Drug De-Addiction Awareness Camp in Pulwamaمنشیات کے مضر اثرات سے متعلق ضلع پلوامہ کے تمام نوجوانوں کو منشیات کے استعمال اور اس سے نقصانات کے حوالے سے جانکاری دیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس مہم کی شروعات محکمہ صحت نے ہائی سکول ٹہاب سے شروع کی جبکہ ضلع کے تمام اسکولوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

منشیات کے مضر اثرات پر پلوامہ میں پروگرام منعقد

پیر کو منعقد کیے گئے آگاہی پروگرام کے دوران ہائی سکول ٹہاب کے طلبہ اور استاتذہ کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ Drug Awareness Camp in Pulwamaاس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے خطاب کے دوران طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اپنے دوست احباب کو اس دور رہنے کے لیے کوشش کرنے پر زور دیا۔ پروگرام کے دوران اساتذہ نے منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ سے خود کو اس سے محفوظ رکھنے کی تلقین کی۔

پروگرام کے آخر میں بلاک میڈیکل افسر پلوامہ، عرفانہ غنیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ایک انسان خصوصا نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے اچھے اور تندریست ذہن کا ہونا لازمی ہے۔ اور منشیات سے دور رہنے کی صورت میں ہی ایک تندرست ذہن کی نشو نما ممکن ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:Campaign to Prevent Drug Addiction:'منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون طلب'

مقررین نے کشمیر میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش کا اظہار Kashmir Drug Menaceکرتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال اور اسکے کاروبار کو روکنے کی ذمہ داری سماج کے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا: ’’محمکہ صحت کے افسران و ملازمین ہر وقت آپ کی مدد کے لئے تیار ہیں۔‘‘ منتظمین کا کہنا تھا کہ ’’اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:Govt School Haunt for Drug Addicts: گورنمنٹ مڈل اسکول منشیات کے عادی افراد کا اڈہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details