اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drive Against Poppy Cultivataion: ترال میں خشخاش کی فصل کے خلاف مہم جاری - excise department J&k

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سیموہ گاؤں میں محکمہ ایکسائز اور محکمہ مال نے کارروائی کرتے ہوئے خشخاش کی کاشت کو تباہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمے نے لوگوں کو اس غیر قانونی فیصل کو اگانے کے لیے متنبہ کیا ہے۔Drive Against Poppy Cultivataion

drive-against-poppy-cultivation-in-saimoh-tral
ترال میں خشخاش کی فصل کے خلاف مہم جاری

By

Published : May 6, 2022, 11:01 PM IST

ترال:محکمہ ایکسائز اور محکمہ مال نے آج ترال کے سیموہ گاؤں میں خشخاش کی کاشت کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا۔ اس مہم کی نگرانی ایکسائز آفیسر سمیر احمد کر رہے تھے جبکہ تحصیلدار ترال سجاد احمد اور انتظامیہ کے دیگر آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سیموہ گاؤں کے لوگوں کو اس غیر قانونی فصل کو اگانے کے حوالے سے متنبہ بھی کیا گیا اور انھیں بتایا گیا کہ اس فصل کو سماجی سطح پر ہی ممنوعہ قرار دیا جانا چاہئے۔Drive Against Poppy Cultivataion

ترال میں خشخاش کی فصل کے خلاف مہم جاری


اس موقع پر محکمے کے ملازمین نے کٹر مشینوں کا استعمال کر کے درجنوں کنال پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا اور یہ پیغام دیا کہ یہ کارروائی آنے والے دنوں میں بھیجاری رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بارہگام اور دیگر دیہات میں اس قسم کی مہم کے تحت بڑے پیمانے پر خشخاش کی فصل کو تباہ کیا گیا تھا جس کی عوامی سطح پر سراہنا کی گئی۔

مزید پڑھیں:


آج کے دن کی مہم پر بات کرتے ہوئے تحصیلدار ترال سجاد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ ترال میں جہاں جہاں بھی خشخاش کی فصل کاشت کی گئی ہوگی ان زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، تاکہ اسے دیگر لوگ سبق حاصل کر سکیں۔ سجاد احمد کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ لسٹ مرتب کر رہا ہے اور جلد ہی دیگر مقامات پر بھی خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کی یہ مہم جاری رہے گی

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ترال علاقے میں انتظامیہ کی پابندی کے باوجود کسان بڑے پیمانے پر خشخاش کی فصل کاشت کر رہے ہیں جس پر نکیل کسنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details