پامپور:معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ کے پانپور پولیس نے محکمہ ایکسائز اور ریونیو حکام کے ساتھ مل کر منشیات کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم چلاکر بھاری تعداد میں پوست کی کاشت کو تباہ کیا۔
Drive Against Poppy Cultivation: پامپور میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم - پامپور میں خشخاش کے کلاف مہم
ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں پولیس محکمہ ایکسائز اور ریونیو حکام نے ساتھ مل کر منشیات کی کاشت کے خلاف خصوصی مہم چلا کر بھاری تعداد میں پوست کی کاشت کو تباہ کیا۔ اس دوران محکمے کے اہلکاروں نے لوگوں سے پوست کی کاشت نہ کرنے کی اپیل کی۔Drive Against Poppy Cultivation
پامپور میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم
مزید پڑھیں:
انسپکٹر ایکسائز ڈپارٹمنٹ سوتھ کشمیر منظور احمد نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گئی،تاکہ سماج کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔