اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2022, 2:03 PM IST

ETV Bharat / state

Jeans Pants Banned in Pulwama Schools: تعلیمی اداروں میں جینز پتلون، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی کی سراہنا

طلبہ کا کہنا ہے کہ ’’محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو بھی ’پراپر ڈریس کوڈ‘ کے مطابق لباس زیب تن اختیار کرنے کا حکمنامہ قابل تعریف ہے، اس سے طلبہ پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔‘‘ Dress Code in Pulwama Schools

تعلیمی اداروں میں جینز پتلون، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی کی سراہنا
تعلیمی اداروں میں جینز پتلون، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی کی سراہنا

پلوامہ: چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ کی جانب ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اساتذہ سے اسکولی اوقات میں ’’پراپر ڈریس کوڈ‘‘ کے ساتھ ہی درس و تدریس کا سلسلہ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Proper Dress code for Teachers in Pulwamaحکمنامہ میں جینز پتلون اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس فیصلہ کو اساتذہ سمیت طلبہ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں جینز پتلون، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی کی سراہنا

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس حکمنامہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: ’’محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کو بھی ’پراپر ڈریس کوڈ‘ کے مطابق لباس زیب تن اختیار کرنے کا حکمنامہ قابل تعریف ہے۔‘‘ Pulwama Schools Proper Dress Codeطلبہ کے مطابق ’’اساتذہ کی شخصیات اور عادات بھی طلبہ پر راست اثرا انداز ہوتی ہیں، اگر اساتذہ بہتر ڈھنگ کے کپڑے پہنیں گے تو اس کا اثر یقیناً طلبہ پر پڑے گا۔‘‘

طلبہ نے حکمنامہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’طلبہ اکثر و بیشتر اساتذہ ہی کو رول ماڈل بناتے ہیں، اساتذہ کی عادات طلبہ جلد اپنے اندر سمو لیتے ہیں۔‘‘ وہیں اساتذہ نے بھی حکمنامہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سبھی اسکولوں میں من و عن عملائے جانے کی سفارش کی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ’’یہ اقدام ایک نیک پہل ہے اور حوصلہ افزا ہے، اس سے بچوں پر بہتر اثرات مرتب ہونگے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details