اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prime Time Prestigious Healthcare Award ڈاکٹر عمر پرائم ٹائم ہیلتھ کیئر ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفرار - ماہر امراض اطفال کو ایوارڈ

شعبہ طب میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ، ترال سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عمر نذیر کو دہلی میں پرائم ٹائم ہیلتھ کیئر ایکسیلنس (آٹزم اسپیشلسٹ) آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ Umar Nazir from Tral Receives Prestigious Healthcare Award

1
1

By

Published : Oct 14, 2022, 11:26 AM IST

پلوامہ:ڈاڈسرہ، ترال سے تعلق رکھنے والے ماہر امراض اطفال (پیڈیاٹریشن) ڈاکٹر عمر نذیر کو ’’پرائم ٹائم ہیلتھ کیئر ایکسیلنس (آٹزم اسپیشلسٹ) آف دی ایئر‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ عمر نذیر ایک سینئر پیڈیاٹرک معالج ہیں اور انہوں نے بھارت بھر میں آٹزم کے 20,000 سے زیادہ کیسز کا جائزہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے دیگر ترقیاتی عوارض میں وہ مہارت رکھتے ہیں۔ Dr Umar Nazir Recieves Award on Services in Autism

یہ ایوارڈ ڈاکٹر عمر نذیر کو دہلی میں ایک پروقار تقریب کے دوران مایہ ناز کرکٹر سنیل گواسکر کے ہاتھوں دیا گیا۔ ایوارڈ ملنے کے ساتھ ہی موصوف کے آبائی علاقہ ترال میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور متعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے عمر نزیر کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان الطاف ٹھاکر نے عمر نذیر کو ایوارڈ دئے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے ترال کا نام روشن کیا ہے اور پورے ترال کو ان پر فخر ہے۔‘‘ Dr Umar Nazir from Tral Felicitated

ادھر، این سی لیڈران محمد اشرف بٹ، شیخ رشید، اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ کے علاوہ سماجی تنظیم اسٹیزن کونسل ترال نے بھی ڈاکٹر عمر نذیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details