ترال:کسی بھی مذہب کی نکتہ چینی یا اس کے بارے میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنے والوں کے لیے سخت قانون وضع کرنے کی مانگ کرتے ہوئے پی ڈی پی نے کہا کہ ’’بھارت جیسے سیکولر ملک میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ تمام مذاہب اور ان کے رہنمائوں کی تکریم لازمی ہے۔‘‘ Dr Harbakhsh Singh on Blaspehmy ان خیالات کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ترال دورہ کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ملک میں جس طریقے سے مذہبی منافرت کو فروغ دینے کے لیے کچھ لوگ زبان درازی کر رہے ہیں، اسے کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ PDP on Religious Hatred ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور اس آئندہ اس طرح کوئی شخص مذہب یا مذہبی رہنماؤں کی تذلیل کا مرتکب نہ اس کے لیے باقاعدہ قانون وضع کیا جانا چاہیے۔‘‘