اردو

urdu

ETV Bharat / state

DDC Tral Accuses Health Dept of Mismanagement ترال میں ہیلتھ شعبہ، ’احمد کی ٹوپی محمود کے سر‘ - پی ڈی پی ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال

ترال کے ڈی ڈی سی ممبر نے سب ضلع کے کئی دیہات میں طبی ڈھانچے کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران تک عوامی مسائل پہنچانے کی یقین دہانی کی۔ DDC Tral slams Health Dept

a
a

By

Published : Jun 20, 2023, 7:19 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر ہربخش سنگھ نے کیا ترال کے کئی دیہات کا دورہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) :پی ڈی پی ترجمان اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے سب ضلع ترال کے مختلف دیہات کا دورہ کیا جس دوران کئی عوامی وفود نے ممبر موصوف کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے عوام کو دہانی کی کہ ان کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس دوران موصوف نے زاجہ کھوڈ، کہلیل، اوری گنڈ، چھترگام، امیر اباد، ڈاڈسرہ اور ہردومیر میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور حالیہ ایام میں فوت ہوئے کئی افراد کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔ سنگھ نے لعل پورہ، کہلیل میں موجود این ٹی پی ایچ سی کے لیے مختص ایمبولینس گاڑیوں کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی نوٹس میں مسئلہ لانے کا عندیہ دیا۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کہلیل، ترال میں موجود اسپتال کے لیے مختص دو ایمبولینس گاڑیاں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں رکھی گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شعبہ صحت کے حوالہ سے لوگوں کو سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔ اور سرکار کی جانب سے عوام کے لیے مختص سہولیات بھی عوام تک نہیں پہنچ پاتی۔ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ’’بار بار گزارشات کے باوجود بی ایم او ترال ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس ضمن میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے اور کہلیل علاقے کے لیے مختص کی گئی ایمبولنس کو متعلقہ طبی مرکز میں رکھنے جانے کو یقینی بنائے جانے کی یقین دہانی کی۔

ڈاکٹر ہربخش نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ترال میں مکانات کی فراہمی کو منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس ضمن میں میڈیا کو بھی اپنا رول ادا کرنا چاہئے تاکہ مستحق افراد کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کی بازآبادکاری کے لیے آگے آئیں اور حکام تک اپنے مسائل اور مطالبات پہنچائیں۔

مزید پڑھیں:ترال: نرگستان کی آبادی محکمہ صحت سے نالاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details