اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع حاجن ،درگڈ اور بنگہ ڈار کو کلسٹر ماڈل ولیج کے بطور ترقی دی جا رہی ہے جس کے لیے آج انتظامیہ کے اعلی افسران نے حاجن، درگڈ اور بنگہ ڈار کا دورہ کر کے کلسٹر ماڈل ولیج کے لیے ڈی پی آر تیار کیا۔
لوگوں نے انتظامیہ کی اس ٹیم کا والہانہ استقبال کیا اور اپنے مسائل ان کی نوٹس میں لاییے گجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یاسین پوسوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان دہیات کو کلسٹر ماڈل ولیج بنانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔