اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا منصوبہ - میڈیکل بلاک میں 40 سے بھی زائد ٹیمیں تشکیل

اے ڈی سی نے تمام محکمہ جات سے اس حوالے سے ڈاٹا طلب کیا اور ان کو موقع پر ہی ہدایت دی گئی کہ 45 سال سے زائد عمر والے جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں کیا ہے، آنے والے چند دنوں کے اندر اندر اُن افراد کی گھر گھر جاکر نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کا ویکسین بھی کیا جائے۔

door-to-door vaccination
گھر گھر جا کر ویکسین

By

Published : Jun 3, 2021, 9:27 PM IST

ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال پانپور میں آج اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حُسین شال کی سربراہی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آنے والے دنوں میں بلاک پانپور کے 45 سال سے زائد عمر کے افراد کے سو فیصد ویکسینیشن پر زور دینے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

گھر گھر جا کر ویکسین

اس موقع پر سی ایم او پلوامہ، ڈپٹی سی ایم او پلوامہ، بی ایم او پانپور، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پانپور کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود رہے۔

اے ڈی سی نے تمام محکمہ جات سے اس حوالے سے ڈاٹا طلب کیا اور ان کو موقع پر ہی ہدایت دی گئی کہ 45 سال سے زائد عمر والے جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں کیا ہے، آنے والے چند دنوں کے اندر اندر اُن افراد کی گھر گھر جاکر نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کا ویکسین بھی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیوں بڑھ رہا نوجوانوں میں خودکش کا رجحان؟

بلاک میڈیکل آفیسر پانپور ڈاکٹر عاصمہ نذیر نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیکل بلاک میں 40 سے بھی زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کل سے گھر گھر جاکر اس پروگرام کو عملاً انجام دیں گے تاکہ آنے والے دنوں میں ویکسینیشن کے حوالے سے ہمارا ہدف مکمل ہو۔

ڈاکٹر عاصمہ نزیر نے پانپور بلاک کے لوگوں سے اپیل کی کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں بلکہ ویکسین ہی اس وقت اس وبائی صورتحال سے نمٹنے کا ایک واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عملے کو تعاون دیں اور انشاءاللہ آنے والے کچھ دنوں میں ہم اس گراف کو کم کرنے میں کامیاب ہو جایں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details