اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم دسمبر کو، ڈور ٹو ڈور مہم جاری - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کانسل کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد ضلع پلوامہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ڈور ڈور الیکشن مہم جاری ہے۔

Door to door compian of bjp candidate
ڈی ڈی سی: دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات 1 دسمبر کو، ڈور ٹو ڈور مہم جاری

By

Published : Nov 29, 2020, 5:15 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں بی جے پی کے ضلعی صدر نے پلوامہ 'بی' علاقے میں نامزد امیدوار سجاد رینا نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز اپنے آبائی گاؤں ارہل سے کیا۔ الیکشن مہم کے دوران وہ اپنے آبائی علاقے کے کئی لوگوں سے ملے اور ان سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی درخواست کی، ساتھ ہی انہوں نے علاقے میں ہورہے کاموں کا جائزہ بھی لیا۔

ڈی ڈی سی: دوسرے مرحلے کے تحت انتخابات 1 دسمبر کو، ڈور ٹو ڈور مہم جاری
مہم کے دوارن سجاد رینا نے میڈیا نمائندوں سے ڈور تو ڈور مہم کے تعلق سے بتا یا کہ' اس مہم کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہم لوگوں کے پاس جا کر ان کے دکھ درد سمجھنے اور اس کے ازالے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' ڈی ڈی سی الیکشن علاقے کی تعمیر و ترقی سے جڑا الیکشن ہے۔ اس لیے لوگوں کو کافی غور فکر کی ضرورت ہے، اگر لوگ صحیح امیدوار کو چن کر لائیں گے تو تعمیر و ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ' پہلے مرحلے میں اگرچہ ووٹنگ کم ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ اگلے مرحلے میں ووٹنگ پہلے کے بنسبت مزید بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: 'پولنگ کی ٹائمنگ تبدیل کی جائے'


آپ کو بتا دیں کے جموں و کشمیر میں ڈی دی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل ووٹنگ ہوئی دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ 1 دسمبر ہوگی۔ کل 8 مرحلوں میں یہاں ڈی ڈی سی انتخابات کرائے جانے ہیں۔ 22 دسمبر کو کاؤنٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details