سوشل میڈیا پر آئے روز طبی و نیم طبی عملے کے ساتھ لوگوں کی جانب سے کی گئی بدسلوکی کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ وہیں، ہسپتال میں کسی بیمار کے مر جانے کے بعد لوگ طیش میں آ کے ہسپتال عملے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سلسلےس میں ڈاکٹرز اسوسی ایشن کشمیر کے سربراہ محمد یوسف ٹاک نے کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم سوچنا یہ ہے کہ ایسے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بیمار ہسپتال میں علاج کروانے کے لیے آتا ہے بیماری کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہوتا ہے تاہم تیماردار اور اس کے ساتھ ہونے کی وجہ سے یا کسی پریشانی کی وجہ سے یہ غصہ وہ ہسپتال عملے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں موجود سامان پر نکلالنے کی کوشش کرتے ہیں۔