اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Trafficking in Pulwama: ڈاکٹر سمیت تین منشیات فروش گرفتار - منشیات کی اسمگلنگ

ضلع پلوامہ میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنے کارروائی جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر سمیت تین افراد کو گرفتار Doctor Among Three Arrested کیا ہیں۔ وہی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

پلوامہ: ڈاکٹر سمیت تین منشیات فروش گرفتار
پلوامہ: ڈاکٹر سمیت تین منشیات فروش گرفتار

By

Published : Dec 4, 2021, 6:03 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک ڈاکٹر سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار Pulwama Drug Trafficking کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پلوامہ پولیس نے تقریباً دو ہفتے قبل منشیات کی اسمگلنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں تین منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا اور ان سے منشیات اسمگلنگ کیس میں لاکھوں روپے کی مالیت کی منشیات ضبط کی تھی۔

نئی کالونی پلوامہ کے رہائشی ڈاکٹر سمیع اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جو شوپیاں ضلع کے زینا پورہ اسپتال میں ماہر امراض چشم کے طور پر تعینات ہے، ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔



ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی ترجیح منشیات فروشوں کی بجائے منشیات فروشوںDrug Peddlers In Pulwama پر لگام لگانا ہے۔ انہوں نے پلوامہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پیشہ ورانہ پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Drug Peddlers Arrested: اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزمین گرفتار



دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر 302/21 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details