اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈویژنل کمشنر کا دورہ ترال

ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کا دور ہ کر وہاں کے مختلف تعمیراتی منصوبوں کا جایزہ لیا۔

divisional commissioner p k pole visited tral
ڈویژنل کمشنر کا دورہ ترال

By

Published : Dec 15, 2020, 8:05 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں آج ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ترال کا دورہ کیا۔

اس دورہ کے دوران انھوں نے بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں بن رہے انڈور اسٹیڈیم کا جایزہ لیا اور اس کے تعمیراتی منصوبے پر متعلقہ فسران سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ لفٹ اریگیشن اسکیم کا بھی جایزہ لیا اور اس کی تکمیل میں ہونے والی رکاوٹوں سے متعلق حکام سے گفتگو کی۔

ڈویژنل کمشنر کا دورہ ترال

خیال رہے کی پی کے پولے اونتی پورہ کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

ڈویژنل کمشنر کا دورہ ترال

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، انچارج اسپورٹس اسٹیڈیم محمد اکرم کے علاوہ یوتھ سروسز اسپورٹس کے اعلی حکام اور دیگر افیسران موجود تھے۔

مزید پڑھیں:انتظامی افسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا

جب کہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی کے پولے نے بتایا کہ وادی میں بن رہے تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ جلد سے جلد سارا کام پورا ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details