اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضلع ترقیاتی کمشنر کا اچانک پلوامہ دورہ - ڈاڈسرہ بلاک آفس اور تحصیل آفس کا دورہ کیا

ڈی سی نے بتایا کہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے، اس لیے یہاں کا اچانک دورہ کیا، تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر

By

Published : Aug 21, 2020, 9:25 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج اعلی الصبح ترال کا اچانک دورہ کیا، جس دوران اس نے ڈاڈسرہ بلاک آفس اور تحصیل آفس کا دورہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ موصوف دس بج کر پانچ منٹ پر بلاک آفس پہنچے اور اس وقت ملازمین کی قلیل تعداد دفتر میں موجود تھی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر

زرائع کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ملازمین کی غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں ڈاڈسرہ بلاک کے تحت آنے والے دیہی ترقی کے مختلف پروجیکٹس کا تفصیلی جایزہ لیا اور فور ایف سیکے تحت آنے والے کاموں کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: گورنر کے مشیر کا دورہ


راگھو لنگر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے بتایا کہ انھوں نے ڈاڈسرہ بلاک کے تحت آنے والے حلقوں میں کام کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بلاک ڈیولپمنٹ آفسر نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے، اس لیے یہاں کا اچانک دورہ کیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔


ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے اعتراف کیا کہ امیر آباد میں تعمیر ہو رہے کمیونٹی حال پر کام شروع نہیں ہوا ہے جس کے لیے متعلقہ ملازمین کو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور بی ڈی او ڈاڈسرہ ثاقب مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details