پلوامہ:محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر پلوامہ نے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول رہمو پلوامہ میں یک روزہ روزگار میلے و بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بلاک شادی مرگ کے راہمو علاقے میں اس یک روزہ "جاب فیئر کم بیداری پروگرام" کے انعقاد کا بنیادی مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کے گھر کے دروازے پر روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی عوام کو مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جانے والے اسکیموں سے واقف کرانا ہے، جن سے وہ روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔
پروگرام کے دوران مختلف پرائیویٹ سیکٹرز اور سرکاری محکموں نے اپنے اسٹال لگائے تھے، تاکہ ملازمت کے متلاشیوں کو معلومات فراہم کی جاسکیں۔بلاک شادی مرگ کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی، جبکہ روزگار میلے کے دوران بہت سے نوجوانوں کو مختلف پرائیویٹ سیکٹر جیسے فون پے، ایل آئی سی، مہندرا اور دیگر کمپنوں میں نوکریاں ملی۔
پلوامہ میں روزگار میلے کا انعقاد - پلوامہ میں زوگار میلہ
Job fair in Pulwama محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر پلوامہ نے بلاک شادی مرگ کے راہموعلاقہ میں یک روزہ روزگار میلے کا انعقاد کیا۔ میلے میں آس پاس علاقوں کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں نے شرکت کی۔
پلوامہ میں روزگار میلے کا انعقاد
Published : Jan 2, 2024, 9:31 PM IST
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر پلوامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایسے پروگرام منعقد کیا جانے چاہیے۔