ضلع پلوامہ کی بائز ہائر سکنڈری اسکول میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سمگرا شکشا پروگرام کے تحت آج 6 سے 18 سال تک معذور بچوں میں خصوصی ضرورت کا سامان تقسیم کیا گیا۔
معذور بچوں میں ضروری اشیاء تقسیم اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 161 مختلف اقسام کا سامان ان معذور بچوں میں تقسيم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: چار ماہ سے بارش نہ ہونے سے باغات خشک
اس موقع پر ان معذور افراد کے اہل خانہ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ سے تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی گزارش کی۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے محمکہ تعلیم کے اس اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ اس پروگرام کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔