اردو

urdu

ETV Bharat / state

Career Counseling Program in Pulwama: پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم - پلوامہ کی خبر

سی ار پی ایف 183 بٹالین نے خواتین میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام Azadi Ka Amrit Mohatsav کے تحت سلائی مشین تقسیم کی۔

پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم
پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے خواتین کے درمیان سلائی مشین تقسیم

By

Published : Mar 11, 2022, 6:05 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج سی آر پی ایف 182 بٹالین نے ایک نجی اسکول میں بچوں کے لئے کیریئر کاؤنسلنگ پروگرام Carrear Councilg Program کا اہتمام کیا گیا، جس میں نجی اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ ٹیچرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے اپنا مستقبل سنوارنے کے حوالے سے سی آر پی ایف کے افسران کی جانب سے انہیں جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی جانکاری دی کہ وہ اپنا مستقبل کس طرح سنوار سکتے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او 182 بٹالین سی آر پی ایف دیپک دھونڈیال نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے آج سے ہی شروعات کریں، تاکہ آگے جاکر انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ہر وقت بچوں کو مستقبل کے حوالے سے جانکاری فراہم کرتا رہے گا۔

وہیں سی آر پی ایف 183 بٹالین نے کچھ خواتین کو آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت سلائی مشین تقسیم کی گئی۔ جس کا مقصد تھا کہ خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔

اس موقع پر ایک خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی حالت کافی خراب تھی۔ ان کے بچوں کے پاس پہننے کے لئے کپڑے ہی نہیں تھے، وہی پڑھنے کے لئے کتابیں بھی نہیں تھی جس کے بعد انہوں نے سی آر پی ایف سے مدد طلب کی۔

انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف نے ان کے بچوں کے لئے کپڑے اور پڑھنے کے لیے کتابیں فراہم کیں۔ ساتھ ہی انہیں ایک سلائی مشین بھی دی گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Hurriyat Conference Demand: سی آرپی ایف کیمپ کے لئے زرعی اراضی کی منتقلی عوام مخالف

اس موقع پر سی ای او آر ڈی جینی انوال 183 بٹالین سی آر پی ایف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم جموں و کشمیر میں غریب لوگوں کی مدد اور بچوں کو تعلیم و ادویات فراہم کرنے کے لئے ہروقت تیار رہتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details