اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seeds Distribution in Pulwama: پلوامہ میں کسانوں کے درمیان دھان کے بیج کی تقسیم

کاشت کی بہتر آمدنی کے مدنظر پانپور پلوامہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کسانوں کے درمیان دھان کی بیج اور دیگر آلات تقسیم کیے۔Seeds Distribution in Pulwama

Seeds Distribution in Pulwama
Seeds Distribution in Pulwama

By

Published : Apr 14, 2022, 4:17 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر میں شالی کی کاشت کی اہمیت سب سے زیادہ ہے کیونکہ وادی کشمیر کے لگ بھگ 80 فیصد لوگ کھانے میں چاول کا استعمال کرتے ہیں۔ ان ہی باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SUKAST) کشمیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر احمد کی ہدایت پر پتل باغ پانپور پلوامہ میں 48 کسانوں میں SR 4 دھان کے بیج اور دھان کی دیگر اقسام کے 32 کونٹل تقسیم کیں Distribution among farmers for shali cultivation in Pampore۔

ویڈیو دیکھیے۔
ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ دل محمد مخدومی نے کہا کہ SKUAST کشمیر خطہ کشمیر کے کسانوں کو کوالٹی بیج فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اعلیٰ پیداوار والے بیج کی تقسیم کا مقصد کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے تاکہ کسانوں کی زندگی مزید خوشگوار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی بیج ہے جس پر بیماریوں اور موسم کا بہت کم اثر ہوتا ہے اور کسانوں کو یہ بیج بونے سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:



ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ سکاسٹ ہمیشہ سے کسانوں کے فائدے کے لئے کام کرتا آیا ہے اور آگے بھی کسانوں کو ہر طرح کے فائدے پہنچانے میں پیش پیش رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details