اردو

urdu

ETV Bharat / state

Distribution of Appointment Letters پلوامہ زون کے کنڈر گارڈن اسکولز کی نو منتخب آیاؤں کے درمیان تقرری نامے تقسیم - جموں و کشمیر خبر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پلوامہ زونل ایجوکیشن آفس پلوامہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی آئی او پلوامہ اور میونسپل کونسلر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ژونل ایجوکیشن افسر پلوامہ کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود بھی تھے۔ اس تقریب میں کنڈرگارٹن اسکولز کے نو منتخب آیا بھی موجود تھیں۔ نو منتخب آیاؤں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔

تقرری نامے تقسیم
تقرری نامے تقسیم

By

Published : Mar 23, 2023, 4:02 PM IST

تقرری نامے تقسیم

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب میں کنڈرگارٹن اسکولز کی نو منتخب آیاؤں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کا انعقاد ژونل ایجوکیشن آفس پلوامہ نے کیا تھا جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ منظور احمد خان بطور مہمان خصوصی تھےڈ جبکہ اس موقع پر میونسپل کونسلر شبیر احمد بھی موجود رہے۔ اس تقریب میں کنڈرگارٹن اسکولز کی نو منتخب آیاؤں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔

پلوامہ ژون کے لئے 16 کنڈرگارٹن اسکولز کو منظوری ملی ہے، جس کے لئے محتلف علاقوں کی 16 لڑکیوں کو آیا کے طورپرمنتخب کیا گیا ہے۔نو منتخب آیاؤں کے درمیان آج تقرری کے احکامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر سی آئی او پلوامہ،میونسپل کونسلر اور ژونل ایجوکیشن افسر نے منتخب ہونے والے لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام کو احسن طریقہ سے انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کے دیکھ بھال کے منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر نو منتخب آیا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت کافی خوش محسوس کررہے کہ ہم اس کام کے لئے منتخب ہوئے ہے انہوں نے کہا ہمیں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے منتخب کیا گیا اور ہم اپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار ہیں۔اس موقع چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ منظور احمد خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی پالیسی میں جو تبدیلی لائی گئی ہے اس سے سرکاری اسکولز میں تعلیم کا معیار بہتر ہونے لگا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز میں پرائمری کلاس نہ ہونے کی وجہ یہاں پر بچوں کی تعداد میں کمی ہورہی تھی جبکہ پرائمری کلاس شروع کرنے سے پرائیویٹ اسکولوں کے بچہ بھی سرکاری اسکولوں کو رخ کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر میں کنڈرگارٹن اسکولز کو فروغ دیا جارہا جس سے یہاں کا تعلیمی معیار اور بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں:JKBOSE Annouced Date Sheet کشمیر میں دسویں گیارھویں اور بارہویں کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details