ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ریاض احمد وانی (کے اے ایس) کے ساتھ دیگر افسران نے میونسپل کمیٹی پانپور کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ترقیاتی و دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایگزیکٹو آفیسر، چیئرمین اور کونسلرز سے خصوصی گفتگو کی۔
ریاض احمد وانی کی آمد پر پامپور میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین ایم سی پانپور اور کمیٹی کے دیگر متعلقہ عملے کو پانپور کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششوں میں تیزی لانے کے لئے کہا گیا۔
ڈائریکٹر نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے فرنٹ لائن کارکنان، منتخب ارکان اور انتظامی کارکنان کے ذریعہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی پانپور نے کووڈ-19 وبا کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے۔