محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کشمیر طارق احمد زرگر نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ، شادی مرگ، لاسی پورہ اور راجپورہ بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں تاکہ عوام اس سے مستفید ہو سکے۔
ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور آدھار لنکیج کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وہیں ضلع افسران نے ڈائریکٹر کو جانکاری دی کہ ضلع پلوامہ کے تمام بلاکس میں صد فیصد ادائیگیاں اور آدھار لنکیج کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔