پلوامہ:کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ، پلوامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دل محمد مخدومی نے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے کرشی وگیان کیندر کی حمایت سے چلائے جانے والے یونٹس کا معائنہ کیا۔ Director Krishi Vigyan Kendra Visits Pulwama ڈائریکٹر نے مورن علاقے میں دو بھائیوں کی جانب سے چلائے جانے والے ورمی کمپوسٹ اور ورمی ادویات کو تیار کرنے والے یونٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوجوانوں کی جانب سے چلائے جانے والے یونٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان کی جانب سے تیار کی جانے والے ورمی ادویات کے بارے میں بھی مکمل جانکاری حاصل کی۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر کے ہمراہ کرشی وگیان کیندر ملنگپورہ کے ڈاکٹروں کے علاوہ ریسرچرز کی ایک ٹیم بھی تھی جنہوں نے نوجوانوں کی جانب سے تیارکردہ ادویات کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی۔ Krishi Vigyan Kendra Malangpora, Pulwamaاس موقع پر ڈائریکٹر نے نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی اور کہا کہ ’اس طرح کے یونٹس سے نہ صرف نوجوان خود بلکہ کئی افراد کے لیے روزگار کے فراہم کر سکتے ہیں۔‘‘