پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب سے بڑے صنعتی مرکز لاسی پورہ جہاں باغبانی کرنے والے کسانوں کے لیے کئی سارے کولڈ اسٹور موجود ہیں۔ عموماً کسان سیب کی فصل کو ان کولڈ اسٹور میں رکھتے ہیں، سیب کی قیمتوں میں اضافہ ہوتی ہی فروخت کرتے ہیں۔
ویڈیو
ڈائریکٹر نے بعد میں محتلف اقسام کے جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکٹری میں تیار ہونے والے محتلف اقسام کے جوس کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر غلام رسول میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیب کی فصل کو کسان کولڈ اسٹورز میں رکھتے ہیں اور قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد اپنی فصل فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'وادی میں سیب کی فصل ایک ساتھ تیار ہوتی ہے جس کی وجہ سے سیب کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جاتی ہے، لیکن کولڈ اسٹورز سیب رکھ کر کسان کچھ منافع کما لیتے ہیں'۔