اردو

urdu

ETV Bharat / state

Director Horticulture Visits Ladhroo ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے ہائی ڈنسٹی نرسری کا افتتاح کیا - کشمیر میں سیبوں کی پیداوار

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے کہا کہ ہائی ڈنسٹی والے پودوں کی طرف منتقل ہونا ، پیداواری صلاحیت کو بڑھانا، بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

director-horticultur-inagurated-high-density-plant-nursery-in-ladhroo
ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے ہائی ڈنسٹی نرسری کا افتتاح کیا

By

Published : Apr 8, 2023, 5:15 PM IST

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے ہائی ڈنسٹی نرسری کا افتتاح کیا

پامپور:ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر غلام رسول میر نے آج ضلع پلوامہ کے لدھو پانپور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موصوف نے ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن نرسری کا افتتاح کیا۔ اُن کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر آفسر پلوامہ اور متعلقہ محکمے کے دیگر افسران بھی شریک تھے۔
دورے کے دورآن کسانوں کا ایک وفود نے بھی ڈائریکٹر سے ملاقات کی ۔کسانوں نے موصوف کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے کئی مطالبات سے ڈائریکٹر کو آگاہ کیا۔ڈائریکٹر موصوف نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے کہا کہ روایتی باغات سے کسانوں کو زیادہ فائدہ نہیں مل رہا ہے جس وجہ سے اب سرکار لوگوں کو ان باغات کو ہائی ڈینسٹی باغات میں تبدل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے کہا کہ اعلی ہائی ڈنسٹی والے پودوں کی طرف منتقل ہونا ہی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے چیف ہارٹیکلچر آفیسر کو موقع پر ہی ہدایات دی کہ وہ گاؤں اور بلاک کی سطح پر بیداری کیمپوں کا انعقاد کرکے تمام اسکیموں بالخصوص موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی اسکیم کی وسیع تشہیر کریں،تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان ان سکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:Interview Director Horticulture Kashmir کشمیری سیبوں میں معیار بڑھنے کی ضرورت، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے فیلڈ اہلکاروں کی ضرورت پر روشنی ڈالی کہ وہ کاشتکاروں کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعلق برقرار رکھیں تاکہ باغبانی کے انتظام کے بارے میں ان کے کسی بھی خدشات کے بارے میں ان کی مدد کی جا سکے،جس وجہ سے پیداوار کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details