پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں و دیگر چیزیں اگائی جاتی ہیں۔ اگرچہ پہلے ضلع پلوامہ میں کسان دھان اور میوہ صنعت سے ہی وابستہ تھے، تاہم اب ضلع میں مختلف دیہات ایسے ہیں جہاں پر صرف سبزیاں ہی اگائی جا رہی ہیں اور اب ضلع پلوامہ میں اگائی جانے والی سبزیوں کو ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔
محکمہ زراعت نے ہال ہی میں کسانوں کے لیے "پرواز اسکیم " متعارف کی ہے جس کے ذریعہ کسان اپنی سبزیوں کو ملک کی محتلف منڈیوں تک پہنچا رہے ہیں۔ وہیں محمکہ کی جانب سے ان کسانوں کو کرایہ میں رعایت بھی دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کو مزید وسعت دینے کے لیے آج محمکہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لیے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں پر کسان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بات کی گئی۔