اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: دلناگ چشمہ عدم توجہی کا شکار ‎‎

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں واقع دلناگ نامی قدرتی چشمے کا شیریں اور ٹھنڈا پانی آج کے جدید دور میں بھی اہلیان ترال کی پیاس بجھاتا ہے۔

ترال:  دلناگ چشمہ عدم توجہی کا شکار ‎‎
ترال: دلناگ چشمہ عدم توجہی کا شکار ‎‎

By

Published : May 2, 2020, 1:04 PM IST

تاہم اس چشمے کے نام پر بنائی گئی محکمہ فلوریکلچر کے ذریعے بنائی گئی پارک زبوں حالی کی شکار ہے اور محکمہ فلوریکلچر نے چند ڈیلی ویجیز کو کام پر لگا کر جیسے کہ ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے پارک میں جگہ جگہ گندگی پڑی ہوئی ہے جبکہ کوڑے دان رکھنے کے لیے بھی متعلقہ محکمے کے پاس وقت اور پیسے نہیں ہیں اس کے باوجود یہ گزشتہ برس بھاری برف باری کے نتیجے میں دلناگ نامی اس چشمے کے نزدیک ایک بھاری چنار کا درخت گھر گیا ہے جسکو اب تک پارک سے اٹھایا نہیں گیا ہے جسے متعلقہ محکمے کی بے حسی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

ترال: دلناگ چشمہ عدم توجہی کا شکار ‎‎

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ''ترال ٹاؤن کی اس واحد پارک پر اگر انتظامیہ توجہ دیتی تو یہ ایک منفرد پارک بن جاتی۔''

ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پارک کی طرف مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مقامی باشندہ عبدالحمید نے بتایا کہ ''پارک کی رکھ رکھاو کے لیے متعلقہ حکام غفلت شعاری سے کام لے رہے ہیں کیونکہ گزشتہ سال گر پڑے چنار کو ٹھکانے لگانے میں اب تک محکمہ ناکام ہوا ہے جبکہ تعینات ملازمین ڈیوٹی احسن ڈھنگ سے نہیں دیتے ہیں جسکی وجہ سے بچے اور دیگر افراد پھولوں اور دوسرے پیڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔''

ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ ''کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں چنار کو اب تک ٹھکانے نہیں لگایا گیا ہے اور اس بارے میں جلد ہی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details