پلوامہ:سب ضلع ترال کے شاہ آباد پایین علاقے کی رابطہ سڑک خستہ ہونے کے سبب مقامی آبادی کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ اس جانب توجہ دینے سے گریزاں ہے جسکی وجہ سے مقامی لوگوں میں اضطرابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔Shahabad Tral Link Road Dilapidated
مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ آباد نامی یہ گاؤں ترال - نودل سڑک کے ایک طرف واقع ہے لیکن یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ خاص کر رابطہ سڑک کی خستہ ہالی مقامی لوگوں کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔