پلوامہ: گھاڈی کھل چرسو کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے مقامی آبادی کو زبردست مشکلات درپیش ہیں مقامی لوگوں کے مطابق رابطہ سڑک پر پی ایم جی ایس وائی گزشتہ دو سال سے کام کر رہا ہے لیکن کام کی سست رفتاری سے یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہو رہا ہے اور اب یہ سڑک تالاب کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ Dilapidated Road Irks Awantipora Residents
مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے اب ٹرانسپورٹرز نے اس روڈ پر سروس ہی بند کی ہے جبکہ سڑک پر پانی جمع ہونے سے مقامی مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم متعلقہ حکام اس مسئلے کی جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے مقامی لوگوں کے مطابق رابطہ سڑک کی خستہ حالی کو لیکر وہ کئی بار حکام کے پاس گئے یقین دہانی کرائی گئی لیکن کام ہونا ہنوز باقی ہے۔ Bad roads causing problem