ماہ رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں جموں و کشمیر کے پلوامہ کے سب ضلع ترال میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی کٹوتی اور آنکھ مچولی سے عام لوگ زبردست مشکلات سے دو چار ہیں اور لوگ محکمہ بجلی کے اس غیر سنجیدہ رویے سے نالاں نظر آ رہے ہیں تاہم متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق سرکاری سطح پر رمضان المبارک سے قبل بہتر بجلی فراہم کرنے کی بات کی جاتی ہے لیکن اس سب کے باوجود ترال میں رمضان کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی لوگوں کے لیے سر درد بنی ہوئی ہے۔ Poor Power System in Tral
Tral People Peeved Over Power Crisis: ماہ رمضان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
سب ضلع ترال میں ماہ رمضان کے دوران مسلسل بجلی کی کٹوتی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Dilapidated Power System in Tral
یہ بھی پڑھیں: Poor Power Transmission System Irks Handwara Residents: بجلی ترسیلی نظام کی ابتر حالت سے لوگوں کو مشکلات
مقامی شخص عبدالجبار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پورے رمضان المبارک میں ابھی تک انہوں نے کبھی بھی سحری یا افطاری روشنی میں نہیں کی ہے حالانکہ محکمہ بجلی ہر سال بجلی فیس میں اضافہ کر رہا ہے لیکن بنیادی سطح پر بہتر برقی رو ہنوز ایک خواب بنا ہوا ہے۔ ایک اور شخص غلام محمد نے بتایا کہ 'بجلی کی آنکھ مچولی سے روزہ داروں کو صبح وشام زبردست مشکلات درپیش ہیں اور اس متعلقہ حکام خاموش ہے۔' اس بارے میں جب اس نمایندے نے ایگزیکٹو انجینئر الطاف حسین شاہ سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ 'یہ مسلہ پوری وادی میں درپیش ہے اور اس کے لیے چیف انجینئر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کو آپ پڑھ سکتے ہیں۔'