اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاکاپورہ کی اندرونی سڑکیں خستہ حال - کاکاپورہ کی اندرونی سڑکیں

انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج 2 پرگرام کے تحت کاکاپورہ کے اندرونی راستوں پر ڈرین اور تارکول بچھانے کو منظوری دی تھی لیکن آج تک ان راستوں پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔

pulwama
pulwama

By

Published : Jul 25, 2020, 6:22 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقہ کے لوگوں نے اندرونی سڑکوں کی خستہ حالی کے متعلق انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ علاقے کے ساتھ سوتیلہ سلوک کیا جا رہا ہے۔

کاکاپورہ کی اندرونی سڑکیں خستہ حال

لوگوں کا مطابق علاقے کی اندرونی سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے مرمتی کا کام نہیں کیا گیا ہے۔ تھوڑی سی بارش ہونے سے پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج 2 پرگرام میں کاکاپورہ کے اندرونی راستوں پر ڈرین اور تارکول بچھانے کو منظوری دی تھی لیکن آج تک ان راستوں پر کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ ان سڑکوں کی تعمیر و تجدید کے لیے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

مقامی باشند غلام حسن نے کہا کہ ابھی تک ان راستوں پر نہ ڈرین اور نہ ہی تارکول بچھایا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details