اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Lajoora Pulwama Roads: خستہ حال سڑکوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا - لاجورہ علاقے کی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ

ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے کے باشندوں نے کہا کہ خستہ حال گلی کوچوں، رابطہ سڑکوں اور ناقص ڈرینج کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔Dilapidated Roads in Lajoora Pulwama

خستہ حال سڑکوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا
خستہ حال سڑکوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Aug 22, 2022, 3:24 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نیوکالونی، لاجورہ علاقے کی رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں۔ رابطہ سڑکوں، گلی کوچوں کی حالات نا گفتہ بہ ہے جبکہ ڈرینج نظام بھی عدم توجہی کا شکار ہوگیا ہے۔ Dilapidated Lajoora Pulwama Roads Irks Residentsرابطہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی خستہ حالی کے سبب مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خستہ حال سڑکوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لاجورہ علاقے کے باشندوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران گلی کوچوں اور رابطہ سڑکوں پر چلنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے جن میں جمع پانی سے مقامی آبادی، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو گونا گوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’اپنی مدد آپ کے تحت‘ لوگوں نے کئی مرتبہ خستہ حال سڑکوں کی از خود مرمت کی تاہم بارشوں اور برفباری کے دوران انکی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔Dilapidated Roads in Lajoora Pulwama

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ محکمہ جات سے رجوع کرنے کے باوجود خستہ حال گلی کوچوں اور رابطہ سڑکوں کی مرمت کے علاوہ خستہ حال ڈرینیج نظام کو درست کرنے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ مقامی آبادی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنائیں۔Lajoora Pulwama Roads Dilapidated

ABOUT THE AUTHOR

...view details