اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: گامراج سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے باعث پریشانی

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں گامراج سڑک کی خستہ حالت سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترال؛ گامراج سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے باعث پریشانی
ترال؛ گامراج سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے باعث پریشانی

By

Published : Sep 18, 2020, 7:26 PM IST

سب ضلع ترال میں جہاں کئی اہم شاہراہوں پر میکڈمائزیشن جاری ہے وہیں مین ٹاؤن سے گامراج کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اب ٹرانسپورٹرز بھی اس سڑک پر چلنے سے کتراتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ برسوں قبل اس روڑ کو میکڈمائز کیا گیا تھا، اور اب اس اہم سڑک کی خستہ حالی کے باعث راہگیروں اور ٹرانسپورٹروں کو کافی اذیتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔

ترال؛ گامراج سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے باعث پریشانی

انہوں نے کہا کہ ٹائون کے قریب ہونے کے باعث دیگر درجنوں دیہات کے لیے اسی سڑک سے ہوکر سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں، تاہم سڑک خستہ ہونے کے باعث گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔

مقامی باشندوں نے سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے سرکاری سطح پر ’غیر سنجیدگی کا مظاہرہ‘ کرنے پر انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقامی سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں انہوں نے متعلقہ افسران کو کئی بار مطلع کیا تاہم انہیں ’’یقین دہائیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details