ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز پبلک ہیلتھ سینٹر سنگرونی کو اطلاع ملی کہ نذیر احمد شاہ نامی شخص اپنے ہی گھر میں بےہوشی کی حالت میں پایا گیا۔
ہیلتھ ملازمین نے مریض کو کندھوں پر اٹھاکر اسپتال پہنچایا - مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر
مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک متاثرہ شخص کو ہیلتھ ملازمیں نے اپنے کندھوں پر اٹھاکر اسپتال میں داخل کرایا۔
سڑک کی خستہ حالی پر کورونا مریض کو کندھوں پر اٹھاکر ہسپتال پہنچایا
اطلاع ملنے کی بعد زونل میڈیکل افسر ڈاکٹر شافین اپنی ٹیم کے ساتھ مذکورہ شحص کے گھر کی جانب روانہ ہوئے جس کے بعد اس شخص کا موقع پر ہی آر ٹی پی سی آر کرایا گیا جہاں وہ کورونا سے متاثر پایا گیا۔
واضح رہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باوجود متاثرہ مریض کو ہیلتھ ملازمین نے اپنے کندھوں پر اٹھا کر قریب کے ہی پی ایچ سی سنگرونی اسپتال میں داخل کرایا جس کے بعد کورونا مریض کو وہاں سے ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں منتقل کیا گیا۔