اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest In Pulwama: پلوامہ کے کاکاپورہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - پلوامہ کے کاکاپورہ میں سڑک کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق للہار کاکاپورہ کے مقام پر تعمیر کیا گیا پل محض دو سال قبل پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے پل تباہ ہو گیا تھا۔ جس کی تعمیر کا کام آج تک شروع نہیں کیا گیا۔ وہیں اس علاقے میں محکمہ کی جانب سے ایک عارضی پل بنایا گیا ہے، تاہم اس سڑک پر دھول ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ محتلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔Pulwama Resident Protest Against Dilapidated Condition of Road

پلوامہ کے کاکاپورہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
پلوامہ کے کاکاپورہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

By

Published : May 27, 2022, 5:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپوہ علاقے میں محمکہ آر ایند بی اور محمکہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی نے سڑک کی خستہ حالی اور پل کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق للہار کاکاپورہ کے مقام پر تعمیر کیا گیا پل محض دو سال قبل پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے پل ڈہ گیا تھا۔ جس کی تعمیر کا کام اج تک شروع نہیں کیا گیا۔Pulwama Resident Protest Against Dilapidated Condition of Road
وہیں اس علاقے میں محکمہ کی جانب سے ایک عارضی پل بنایا گیا ہے تاہم اس سڑک پر دھول ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ محتلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ آر ایند بی اس پل کو تعمیر کرنے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں۔

لوگوں کے مطابق علاقے کے بیماریوں کو بھی پل اور سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کریں تاہم لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہو۔ اس ضمن نے محمکہ پی ایم جی ایس وائی کے افسر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس سڑک کو کچھ سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا اور ٹھیکیدار کو پانچ سال تک اس سڑک کی دیکھ بھال کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹھیکیدار سے ہم نے بات کی ہے اور وہ جلدی ہی اس پر کام شروع کرے گا۔ پل کے حوالے سے محمکہ آر اینڈ بی کے افسر نے کہا کہ اس پل کو تعمیر کرنے کے لیے محمکہ نے ڈی پی آئی آر جمع کرائیں ہے اور منظور ہونے کے ساتھ ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated Roads: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان


ABOUT THE AUTHOR

...view details