اردو

urdu

ETV Bharat / state

DIG South Visits Pulwama: جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی کا پلوامہ دورہ

جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی نے پلوامہ کا دورہ کیا۔ ساتھ ہی سیکورٹی صورت حال اور امن و امان کا جائزہ لیا۔

DIG South Visits Pulwama
جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی کا پلوامہ دورہ

By

Published : Nov 21, 2021, 4:58 PM IST

ڈپٹی انسپکٹر جنرل جموں و کشمیر پولیس عبدالجبار نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال، عسکریت پسندی مخالف آپریشنز، امن و امان، انسداد منشیات، مافیا مہم اور دیگر مسائل سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی، اے ایس پی پلوامہ تنویر احمد، ایس ڈی پی او لیتر پلوامہ، کاکاپورہ کے علاوہ ایس ڈی پی او پلوامہ اور ضلع کے دیگر سینئر پولیس افسران موجود رہے۔

میٹنگ میں ضلع کی سکیورٹی صورتحال، جرائم کی صورتحال اور عوام پر مبنی منصوبوں کے علاوہ پولیسنگ کے مختلف پہلوؤں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی آئی جی نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پلوامہ پولیس کی کوششوں کی تعریف کی۔

میٹنگ کے دوران انہوں نے مجموعی سکیورٹی صورتحال، انسداد بغاوت کی کارروائیوں اور ضلع میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے۔ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:ڈائریکٹر جنرل کشمیر نے سب جیل پلوامہ کا دورہ کیا

انہوں نے پولیس اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details