اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رئیس محمد بھٹ، آئی پی ایس نے اونتی پورہ کا دورہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی پی ایل اونتی پورہ میں جرائم اور سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او پامپور، ایس ڈی پی او ترال، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر، ایس آر پی او، ڈی وائی ایس پی (پروب)، ایس ایچ اوز، پولیس ضلع اونتی پورہ کے انچارج پی پی پیزنے شرکت کی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ضلع کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی اور ڈی آئی جی کو پولیس ڈسٹرکٹ کی موجودہ صورتحال بشمول انسداد دہشت گردی آپریشنز، امن و امان کی بحالی اور مقدمات کی تفتیشی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر نے افسران پر زور دیا کہ وہ امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں کی جنرل سیکیورٹی گارڈ کو مضبوط کریں۔ انہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ مقدمات کی پیشہ وارانہ انداز میں تحقیقات کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔