ڈی جی پی جموں و کشمیر دلباغ سنگھ DGP J&K Dilbag Singh نے آج ضلع پلوامہ میں میڈیا کو ضلع پلوامہ کے قصبہ یار میں ہونے والی چھڈپ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج کا آپریشن بہت ہی کامیاب رہا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک کئے گئے ۔
ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان Encounter in Pulwama تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاکMilitants killed ہوئے ۔ جن میں ایک کی شناخت یاسر پرے کی حیثیت سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت فرقان کی حیثیت سے کی گئی۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ دونوں کافی لمبے عرصے سے علاقے میں سرگرم تھے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں بہت ساری عسکری پسند کی کارروائیوں میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ یاسر پرے سال 2019 میں عسکری سرگرمیوں میں شامل ہو تھا۔ یاسر نے ضلع پلوامہ کے ارہل علاقے میں ایک آئی آئی ڈی نسب کی تھی جس نے فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غرملکی فرقان جیش محمد کا کمانڈر تھا وہ کافی عرصہ پہلے بانڈی پورہ گریز کے راستہ سے پاکستان سے آیا تھا اور یہاں پر فرقان عرف علی بائی کے نام جانا جاتا تھا۔وہ بھی بہت سارے عسکری کارروائی میں شامل تھا۔