اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sangar Wani Roads Dilapidated صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ - کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ

ضلع پلوامہ میں حالیہ دنوں کئی دیہی علاقوں کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی۔ تاہم اکثر نوٹیفائڈ سیاحتی مقامات تک عوامی رسائی انتہائی مشکل ہے۔ Roads Leading Tourist Places Dilapidated

صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ
صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ

By

Published : Sep 9, 2022, 4:27 PM IST

پلوامہ: وادی کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ نے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے باغ سنگرونی سمیت 14دیہی علاقوں کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے حوالہ سے ایک نوٹیفیکشین جاری کی تھی تاہم زمینی صورتحال کا جائزہ لینے سے یہ اعلان کاغذوں کی حد تک ہی محدود دکھائی دے رہا ہے۔ Pulwama Admin Notifies several Areas as Tourist Destinations

صحت افزا مقامات کو جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ

حکمنامہ جاری کیے جانے کے باوجود ان سیاحتی مقامات تک جانے والی رابطہ سڑکوں کی مرمت اور میگڈمائزیشن کے حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے وہیں ان سنگ سڑکوں کی کشادگی بھی محض ایک خواب ہی معلوم ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیاحتی مقامات نوٹیفائی کیے جانے کے بعد بھی ان مقامات تک جانے والی سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔Despite Admin Notification Tourist Destination Roads Not Macadamised

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ضلع کے سی بی ناتھ تا اندوالی علاقہ کی رابطہ سڑک خستہ حال ہو چکی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ پر دو مقامات ایسے ہیں جنہیں نئے حکمنامہ کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں کے لیے نوٹیفائی کیا گیا ہے تاہم دونوں سیاحتی مقامات تک جانے والی رابطہ سڑک کی تعمیر کے حوالہ سے انتظامیہ نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال رابطہ سڑک کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی نقشہ پر لائے جانے کے حوالہ سے نوٹیفائی کرنے کے بعد متعدد محکمہ جات کے افسران نے علاقوں کا دورہ کیا اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا وعدہ کیا جو آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ Pulwama Tourist Destination Roads Dilapidated

انہوں نے کہا کہ تعمیر و مرمت کے بجائے خستہ حال رابطہ سڑکیں مزید خستہ ہو رہی ہیں۔ سی بی ناتھ کے مقام پر زمین کھسکنے سے سڑک کا کافی حصہ بھی کھسک گیا تھا جس کی مرمت آج تک نہیں کی گئی وہیں اس علاقے میں تنگ سڑکوں کے سبب کئی حادثات بھی پیش آئے جن میں لوگوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’سی بی ناتھ سے تا اندوالی مقام تک کئی صحت افزا مقامات ہیں، تاہم رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے سیاح یہاں کا رخ نہیں کرتے۔‘‘ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے رابطہ سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Pulwama news

ABOUT THE AUTHOR

...view details