پلوامہ:جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے، اس پر قابو پانے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی میں مختلف سرکاری اسکیمیں متعارف کی ہیں تاکہ اس کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔مختلف سرکای محکموں کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے مختلف اسکیمیوں کے تحت قرض فراہم کیا جاتا جس کی بدولت نوجوان اپنے یونٹس ڈالتے ہیں جس پر محکموں کی جانب سے سبسڈی بھی دی جاتی ہے۔Govt Schemes For Unemployed youths
ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے محمکہ فلوریکلچر کی جانب سے دی جانے والے اسکیمیوں سے استفادہ Department of Floriculture کیا۔ اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے گڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی تین بہنوں نے محمکہ کی جانب سے دی جانے والے اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔اس حوالے سے نصرت جان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم تینوں بہنیں مختلف اقسام کے پھول اُگا کر اپنا روزگار کما رہی ہے ساتھ ہی دوسرے لوگوں کے لیے روزگار کا مواقع فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل پھولوں کو آگانے کے بارے میں جانتے ہی نہیں تھی تاہم محمکہ کی مدد سے ہم نے ان پھولوں کو آگانے سیکھ لیا اور اور آج ہم اس سے خود بھی روزگار کما رہے ہیں وہی دوسرے لوگوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔