اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ آبپاشی کی جانب سے پلوامہ میں انہدام کاروائی - دھوبی کول

محکمہ آبپاشی کی جانب سے پلوامہ میں انہدامی کاروائی انجام دیئے گیے، کارروائی کے دوران دھوبی کول پر بنے غیر قانونی پلوں کو منہدم کیا گیا۔ Demolition in Pulwama

Demolition in Pulwama
محکمہ آبپاشی کی جانب سے قصبہ پلوامہ میں انہدام کاروائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 6:27 PM IST

محکمہ آبپاشی کی جانب سے قصبہ پلوامہ میں انہدام کاروائی

پلوامہ: قصبہ پلوامہ سے گزرنے والے دھوبی کول کو جاذب نظر بنانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں انتظامیہ نے دھوبی کول کی صاف صفائی کے حوالے سے بھی اہم اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اس کول کو گندگی سے پاک بنایا جائے۔


اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے اس کول پر بنے غیر قانونی پلوں کو منہدم کیا گیا تاکہ اس کول کو صاف صفائی کرنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ غور طلب ہو کہ یہ پل اگر دوکانداروں کی جانب سے از خود تعمیر کئے گئے تھے جبکہ ان کی تعمیر کے حوالے سے کسی کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کی وجہ سے دھوبی کول کو صاف کرنے میں کافی دشواریاں پیش آتی تھیں۔ انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور ان سبھی غیر قانونی پلوں کو منہدم کیا گیا۔

اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی عہدے داروں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی طریقے سے تعمیر کئے گئے تھے اور ان کی وجہ سے دھوبی کول کو صاف کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان دوکانداروں کے لئے عارضی پل تعمیر کئے جائے گیں تاکہ کول کی صفائی کے وقت اس کو آسانی سے ہٹایا جاسکے اور کول کی صفائی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آگے انہوں نے مزید کہا کہ قصبہ پلوامہ کو جازب نظر بنانے کے لئے جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے یہ اس سلسلے کے تحت انجام دیا جارہا ہے، اس معاملے میں تاجروں نے بھی تعاون دیا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details