تفصیلات کے مطابق انہدامی کاروائی کے دوران قصبہ میں موجود کھیل کے میدان سے ایک پاخانہ کو منہدم کیا گیا ہے, مقامی کھلاڑیوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کی ستائش کی ہے۔
پانپور میں انہدامی کاروائی - انہدامی کاروائی
ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں تحصیلدار کی سربراہی میں انہدامی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
پانپور میں انہدامی کاروائی
یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ: فوجی گاڑی حادثے کا شکار، دو فوجی زخمی
تحصیلدار پانپور اشیتیاق محی الدین نے کہا کہ یہ پاخانہ ہٹانے کے لیے یہاں کے کھلاڑیوں نے پہلے بھی مانگ کی تھی تاہم ہم نے اسے ہٹانے کے لیے مونسپل کمیٹی کو آگاہ بھی کیا تھا۔ آج ہم نے اس پاخانے کو منہدم کر لیا ہے جس سے کھلاڑیوں کو یہاں کھیل کود کرنے میں آسانی ہو جاۓ گی۔