ترال: جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں انتظامیہ کی جانب سے آج گامراج روڈ پر انہدامی مہم شروع کی گئی، جس میں کئی دیواریں گرائی گئیں۔ یہ مہم اے ڈی سی ترال کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ اس مہم کو عمل میں لانے کے لیے انتظامیہ نے آر اینڈ بی، میونسپلٹی اور دیگر اداروں کی خدمات بھی لی گئیں۔ تاہم اس کے باوجود گامراج روڈ، پر آباد لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور اس مہم کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے غریب عوام کے در ودیوار گرا کر انہیں مشکلات میں مبتلا کر رہا ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں وہ لوگ آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بار بار انتظامیہ کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود ان کی گزارشات کو نظر انداز کیا گیا، انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی، جبکہ زمین بھی ان کی اپنی ہے۔ اس کے باوجود عوام کو اپنی بات کہنے کا موقع ہی نہیں دیا جارہا ہے۔
Anti Encroachment Drive in Gamraj گامراج ترال میں انہدامی مہم کا آغاز - گامراج روڈ
گامراج ترال میں انتظامیہ نے انہدامی مہم شروع کی۔ وہیں مقامی لوگوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں بلاوجہ پریشان نہ کیا جائے۔ دریں اثناء اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینا نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مہم ان لوگوں کے مطالبات کے بعد شروع کی گئی تھی، جو گامراج گاؤں کی طرف بہتر سڑک رابطہ دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے بننے سے لوگوں کو آسانی ہوگی۔ اور ایک وسیع آبادی کے لیے رابطہ سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ لوگوں کے خلاف نہیں ہیں، البتہ ان عناصر کے خلاف کاروائی لازمی ہے جو اس سڑک کی کشادگی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں اور بار بار بلاوجہ کورٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Tral Shikargah Road Construction Started: سڑک کی تعمیر سے عوام کو سیاحتی سرگرمیوں میں فروغ کی امید